اصغریہ آرگنائیزیشن خواتین

90 کے عشرے میں ایک دوسری تنظیمی کاوش جس نے اس عشرے کو مزید یاد گار بنا دیا وہ ہے 1995ع میں اصغریہ شعبہ خواتین کا قیام۔ سندھ میں تعلیم یافتہ خواتین کے لئے پہلے کوئی پلیٹ فارم موجود نہ تھا۔ ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی چاہتی تھیں کہ اصلاح معاشرہ کے اس مقصد کی ہدف میں ہمیں بھی شریک کیا جائے، تنظیم کی طرف سے اس مطالبے کے تحت اصغریہ شعبہ خواتین کی بنیاد رکھی گئی۔ اس وقت الحمد للہ مختلف شہروں اور دیہات میں اصغریہ شعبہ خواتین کے 180 سے زیادہ یونٹ موجود ہیں۔ تنظیم کے اس شعبے کی جانب سے سندھ بھر میں دینی، اخلاقی اور روحانی تعلیم وتربیت لئے لیکچرز تربیتی ورکشاپس، ثقافتی جلسے، سیمینار اور مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔