اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کی کراچی پریس کلب میں انجمن طلباء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام "آل پارٹیز کانفرنس” میں شرکت اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی نمائندگی کی اور موقف پیش کیا۔

صوبائی ناظم انجمن طلباء اسلام برادر مبشر حسین حسینی کی زیر صدارت منعقد ” آل پارٹیز کانفرنس ” کا مشترکہ اعلامیہ درج ذیل ہے۔

(1) طلباء یونین کے حوالے سے الیکشن کمیشن بنایا جائے۔
(2) الیکشن کمیشن ہی طلباء یونین کے قواعد و ضوابط طے کرے۔
(3) پورے سندھ کے جامعات و کالجز میں ایک جیسی پالیسی بنائی جائے۔
(3) الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں اور تمام طلبہ تنظیموں کو اس میں حصہ لینے دیا جائے۔ غیر جماعتی الیکشن ناقابل قبول ہیں الیکشن میں تناسب کے لحاظ سے نشستیں تقسیم کی جائیں۔
(4) جامعات اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے فیسز بڑھا کر تعلیم مہنگی سے مہنگی کررہی ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ فیسز طلبہ کی استطاعت سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔
(5) طلبہ و طالبات کو نمبر دینے کیلئے حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے مضبوط لائحۂ عمل مرتب کریں۔
(6) خواتین طالبات کیلئے اساتذہ سے لے کر چوکیدار تک عملہ خواتین پر مشتمل ہونا چاہیے۔

آخر میں کہا گیا کہ ان شاء الله آل پارٹیز کانفرنس طلبہ یونین الیکشن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، اسلامی جمعیت طلبہ، جے ٹی آئی، آئی ایس ایف، جے ایس او، اے ایس او، اے پی ایم ایس او، مسلم طلبہ محاذ، ایم ایس ایف، ایم ایس او، ایم ایس ایف (ن) ، پختون ایس ایف، ایم ایس ایم شریک تھیں۔

APC

ASOPakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے