اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 36واں تین روزہ سالانہ مرکزی ’دین شناسی‘ کنونشن اختتام پزیر ہوگیا، محمد حنیف کانھیو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر اور خواہر سمیرہ فاطمہ اصغری اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 36واں سالانہ مرکزی ’دین شناسی‘ کنونشن و یومِ امام حسین علیہ السلام 8 تا 10 مارچ سیہون سندھ میں منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے کارکنان و عہدیداران سمیت سابقین اصغریہ نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی صدر محمد کامران رضا سومرو نے افتتاحی خطاب کیا اور چیئرمین کنونشن محترم عبدالرزاق بلوچ صاحب نے کنونشن کے متعلق گفتگو کی اور درس بھی دیا، جس کے بعد حجتہ الاسلام و المسلمین مولانہ مقبول حسین معصومی نے درس دیا۔ کنونشن کے پہلے روز اضلاع کے پہلے مرحلے کی رپورٹس ہوئی، دوسرے روز تمام ڈویژن کی اور مرکزی شعبہ جاتی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جبکہ مرکزی صدر کے آخری مرحلے کے انتخابات ہوئے۔

دوسرے روز کے دوران حجتہ الاسلام و المسلمین آقای عبد المجید بہشتی، حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا مقبول حسین معصومی، حجتہ الاسلام و المسلمین سائیں بخش مناظری، حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سرفراز مھدی صاحب، حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید حیدر عباس عابدی، انجنیئر غلام رضا جعفری، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی، دانشور معظم عبد الرزاق بلوچ ، دانشور معظم لطف علی مھدوی، ڈاکٹر محمد موسیٰ مھدوی، دانشور معظم فضل حسین اصغری و دیگر نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ کنونشن کے آخری روز محسن ملّت حجت الاسلام و المسلمین علامہ حیدر علی جوادی کی صدارت میں جلسہ عام بعنوان یومِ امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ رضا محمد سعیدی صاحب، حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سرفراز مھدی صاحب، حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سجاد علی جوادی، دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق، دانشور معظم فضل حسین اصغری، خواہر سیدہ افشان شفقت نے خطاب کیا اور بلبل اصغریہ ارشاد علی حسینی نے منقبت پیش کی، بعد ازاں مرکزی صدر نے الوادعی خطاب کیا اور اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ کا اعلان کیا۔ جس کے بعد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ رضا محمد سعیدی صاحب نے نئے مرکزی صدر کے نام کا اعلان کیا۔ اکثریت رائے سے محمد حنیف کانھیو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کاروان منتخب ہوئے۔ حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ رضا محمد سعیدی صاحب نے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ درایں اثناء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے مرکزی کنونشن کے اختتام پر اکثریت رائے سے خواہر سمیرا فاطمہ اصغری نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں، بعد ازاں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے