اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی طرف سے 3,4,اور5 اپریل 2024 کو:

  • گلشن حدید کراچی
  • میرپورخاص
  • لاڑکانہ
  • سکھر
  • شکارپور
  • رانی پور

میں عظیم الشان القدس سیمینار/کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تصاویر دیکھیں: اصغریہ پاکستان کی جانب سے گلشن حدید کراچی، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر شکارپور، رانی پور اور شکارپور میں القدس کانفرنس/سیمینارز کی تصاویر

اصغریہ نیوز کے مطابق، کانفرنس کی صدارت اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے مرکزی نمائندگان نے کی۔

القدس کانفرنس سے خطباء نے القدس اور فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو واضح کیا اور اسلائیل کے مذموم ارادوں اور ظلم و بربریت کو واضح اور جامع بیان کیا۔ شرکاء نے القدس کی آزادی تک اپنی تحریک کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔

القدس کانفرنس میں اہل سنت کے علماء، علاقے کے علماء، شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خواتین نے بھی ان کانفرنس/سیمینارز میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے